جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقبال جرم کرلیا
مالاکنڈ (آئی این پی )مالاکنڈ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری بچی بھی جاں بحق ہوگئی ۔پولیس حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ملزم معتصم کو اسلحہ سمیت شوگر بٹ خیلہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوئی جبکہ مفتی کفایت اللہ اور دوسری بیٹی شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی بیٹی جانبر نہ ہوسکی، یوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔پولیس نے مزید بتایا نے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقبال جرم کرلیا جب کہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، زیر حراست ملزم سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔