بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپورپولیس نے نواحی موضع طاہرکلاں میں اپنی بیوی عظمیٰ کے قتل کے مقدمہ میں گرفتارملزم فاروق پھلروان کی دوران تفتیش نشاندہی پر آلہ قتل چھرااسکی والدہ کے گھرسے بر آمدکرلیا۔ملزم نے گھریلوتکرارپراپنی بیوی کوچھرے کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔ آلہ قتل کی بر آمدگی کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔