گنڈا سنگھ والا پر پانی کی پیمائش کرنے والا آلہ غائب

لاہور(آئی این پی )پنجاب میں  سیلاب سے صورتحال سنگین  کے دوران  گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہا ئواندازا 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔