اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، نیلم منیر دسمبر کے آخری ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں، اور یہ تقریب پاکستان کے بجائے امریکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، اس حوالے سے نیلم منیر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ ماضی میں نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں اپنے آئیڈیل شریک حیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسے شخص کو پسند کرتی ہیں جو اپنے اور ان کے اہل خانہ کی عزت کرے۔ ان کے مطابق، شادی سے قبل ملاقاتوں یا محبت میں پڑنے کے بجائے وہ سیدھے اور روایتی انداز میں شادی کو ترجیح دیتی ہیں۔
نیلم منیر پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہیں، جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان کی اداکاری اور خوبصورتی کو سراہنے والے ان کی زندگی کے ہر پہلو سے جڑے رہتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی سے متعلق افواہوں نے لوگوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔