عاصم اظہر کی نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل، دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

عاصم اظہر کی نامعلوم خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل، دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی دوبارہ منگنی سے متعلق افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔ تصاویر بظاہر کسی خاندانی تقریب کی معلوم ہوتی ہیں، تاہم اس تقریب کی نوعیت اور خاتون کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے گلوکار کی نجی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کیے جا رہے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے عاصم اظہر کو مبارک باد بھی دی، جبکہ کئی افراد نے ان کی منگنی کی خبروں پر حیرت کا اظہار کیا۔

تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان تصاویر اور دوبارہ منگنی کی خبروں کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، اس لیے ان خبروں کو فی الحال سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں ہی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں اور تعلقات کی بحالی سے متعلق خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان خبروں کی بھی تصدیق نہیں کی گئی۔