فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش، اہلیہ ثنافہد کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنے کی خبریں بھی سامنے آ گئیں

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش، اہلیہ ثنافہد کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنے کی خبریں بھی سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک: اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی ہیں۔

 تازہ خبروں کے مطابق انہوں نے اپنی اہلیہ ثنافہد کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا، جس سے افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔فہد مصطفیٰ اور ثنافہد کے دو بچے ہیں: بیٹی فاطمہ اور بیٹا موسیٰ۔دونوں کی محبت کی کہانی کالج کے زمانے سے جاری ہے اور کافی دلکش مانی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق فہد مصطفیٰ نے اپنی دوسری شادی حنا امان سے کی ہے، جو خود بھی پروڈیوسر ہیں اور بیک سیٹ فلمز کی مالک ہیں۔