کیا شاہ رخ خان مارول یونیورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟ افواہیں گردش کرنے لگیں

کیا شاہ رخ خان مارول یونیورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟ افواہیں گردش کرنے لگیں

شاہ رخ خان مارول یونیورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر افواہوں نے ہلچل مچادی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک نئی خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ یہ خبر نہ صرف بھارت میں شاہ رخ خان کے مداحوں میں جوش پیدا کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) میں انٹری کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک اہم کردار کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم، پوسٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ یہ منصوبہ ’’Avengers: Doomsday‘‘ سے متعلق نہیں ہے، جو اس وقت پروڈکشن میں ہے۔

اب تک اس خبر کی کوئی رسمی تصدیق نہیں ہوئی، مگر اس نے شاہ رخ خان کے مداحوں میں شدید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں مارول کے نئے کیپٹن امریکا، انتھونی میکی، نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں کسی بالی ووڈ اسٹار کو ایم سی یو میں شامل کرنا ہو تو ان کی پہلی پسند شاہ رخ خان ہوں گے۔یہ خبر ابھی تک افواہوں کی حد تک ہے، مگر شاہ رخ خان کے مداح ان کی مارول میں شمولیت کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔