فیلڈ یونٹس دفاع وطن کیلئے جدید ترین ہتھیاروں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا

فیلڈ یونٹس دفاع وطن کیلئے جدید ترین ہتھیاروں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، آپریشنل سرفیس شپ اور سب میرین کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سمندر میں موجود یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیئرمین جے سی ایس سی نے کوسٹل ایریا میں موجود ٹروپس کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ یونٹس کو مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنانا چاہیے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹروپس کے حوصلے کی بھی تعریف کی اور ان کے عزم اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے تاکہ ملک کی سمندری سرحدوں کا مؤثر دفاع کیا جا سکے۔اس موقع پر جنرل ساحر نے جنگی تیاریوں کے لیے درکار تمام وسائل کے استعمال اور مزید بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔