جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی پر گفتگو

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی پر گفتگو

بنگلہ دیش آرمی کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات ہوئی۔

ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، مشترکہ خطرات، اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل شمشاد مرزا نے پاک بنگلہ دیش تعلقات کے مثبت سفر کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں مشترکہ اقدامات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران نئے شعبہ جات میں دفاعی تعاون، تربیتی پروگرام، سکیورٹی پلاننگ، اور دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور مستقبل میں فوجی تعاون اور معلوماتی تبادلے کے فروغ کے لیے عملی تجاویز بھی دی گئیں۔