تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و تاجکستان کے درمیان مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔میجر جنرل سعیدزودا نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔معزز مہمان کی آمد پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔