کریک ڈائون:11 منشیات فروش پکڑے گئے

 اے این ایف نے 9کاروائیوں میں 9 ملزم پکڑے ،نوانکوٹ اور شاد مان سے 2 گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلرز کے خلاف کریک ڈا ئون کیااے این ایف نے 9کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتارہوئے،کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات بر آمدہوئی،ترجمان اے این ایف کے مطابق کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس بر آمد کرکیملزم کوگرفتار کرلیا فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس بر آمد ہوئی،پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس بر آمدہوئی،ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس بر آمدہوئی، بحریہ ٹا ئون اسلام آباد میں یونیو ر سٹی کے قریب دو ملزمان سے 51 گرام ویڈ بر آمد ہوئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء￿  کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس بر آمدہوئی، سریاب روڈ کوئٹہ پر2ملزمان سے 10 کلوگرام چرس بر آمد، گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس بر آمدہوئی، ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس بر آمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عرفان عرف کالی کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون کے مطابق ملزم عرفان عرف کالی لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں اور بازاروں کے گرد منشیات فروخت کرتا شاد مان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق شاد مان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والا ملزم سعید کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔