عاطف،سلمیٰ شاہین ،بادام خان ،احمد طارق، اعجاز پکڑے گئے، ملزم آن لائن منشیات سپلائی کرتے تھے
لاہور( کرائم رپورٹر ) پولیس نے شہر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک پکڑ لیا اور خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ چوکی انچارج نے ریکارڈ یافتہ دو ملزمان عاطف اور سلمیٰ شاہین کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جن کے قبضے سے تین کلو اعلیٰ کوالٹی چرس بر آمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں ملزم بادام خان سے 660 گرام آئس بر آمد ہوئی۔ اسی طرح گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے ملزم احمد طارق کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1240 گرام چرس اور 300 گرام آئس بر آمد ہوئی۔ سول لائن ڈویڑن پولیس نے گوندی پیر دربار گڑھی شاہو سے ملزم اعجاز کو حراست میں لیا، اس کے شاپر سے 2260 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن آرڈر پر منشیات مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کی گئیں