لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے دوران چیکنگ مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے 4منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم عمران عرف مانی شاہ، رفاقت اور داؤد، ریاض سے 1460 گرام چرس اور 80 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں شروع کردی ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعائت کے مستحق نہیں۔