87 لاکھ مالیت کی 52 کلو منشیات بر آمد،کریک ڈائون تعلیمی اداروں کے اطراف کیا گیا، مسافر کے پیٹ سے کوکین نکلی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے7کارروائیوں کیدوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے87لاکھ روپے سیزائد مالیت کی 87.52کلو گرام منشیات بر آمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں کالج کے سامنے 2ملزمان سے 690گرام چرس بر آمد کر لی اٹک میں ایک اور کاروائی میں کالج کے سامنے ملزم سے 316گرام چرس بر آمد کرلی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرے پر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے120گرام وزنی 10کوکین بھرے کیپسولز بر آمد کرلیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک سے 28.8کلو چرس اور 5کلو آئس بر آمد کرکیملزم کوگرفتارکرلیاشالیمار ْپل ڈسٹرکٹ لاہور میں 2ملزمان سے 20.4کلوگرام چرس بر آمد کر لی موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 20.4کلوگرام چرس بر آمد کرکے 2ملزمان کوگرفتار کرلیاشالیمار ْپل لاہور میں ایک اور کاروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے10.8کلو چرس اور 1کلوگرام افیون بر آمد کرلی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔