کریک ڈائون جاری ،6منشیات فروش پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں سمن آباد، ملت پارک، نواں کوٹ اور ہنجروال پولیس نے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عثمان، اکرام، شہباز، سعید، زریاب اور افتخار شامل ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 8 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے سمن آباد، ملت پارک، نواں کوٹ اور ہنجروال پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔شہریوں کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کی کوششیں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے