لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر قمار بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جوا کھیلنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان شہزاد اور عمران کو بیٹ پرو ایپ کے ذریعے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 16 ہزار روپے نقد رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔