13 پولیس کاونٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری

 مجموعی طور پر22432میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری ہیں ترجمان پولیس کے مطابق پولیس خدمت کاونٹرز سے رواں سال مجموعی طور پر22432میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے 4135، جناح ہسپتال سے3256،سروسز ہسپتال سے2663،میوہسپتال سے1077،گنگارام ہسپتال سے851میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں اسی طرح میاں منشی ہسپتال سے2278،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال سے2421،نوازشریف ہسپتال سے684،دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی سے1144میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری ہوئے ہیں۔اس دوران اعوان ڈھائے والاسے1363مانگا منڈی سے808، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے995 اور دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے 757میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔5930 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کوطبی و قانونی معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں پولیس خدمت کاونٹرز سے پولیس ملازمین کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔پولیس کاونٹرز پرشہریوں کوبہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے لاہور پولیس عوام کو خدمات کی فراہمی کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔