پولیس میثاق سنٹرزمیں 4700 اقلیتی شہریوں کو خدمات فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس، میثاق سنٹر زکے ذریعے مذہبی اقلیتوں کوقانونی خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔اس حوالے سے رواں سال پولیس میثاق سنٹرزمیں 4700سے زائداقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا میثاق سنٹرز سے اس دوران 578غیر مسلم شہریوں کوکریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ مختلف اضلاع کے 148افراد کوبھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔