پولیس میثاق سنٹرز نے اقلیتی شہریوں کو خدمات فراہم کیں

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس میثاق سنٹرز نے رواں سال 3016 سے زائد اقلیتی شہریوں کو قانونی خدمات فراہم کیں۔ 463 غیر مسلم شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 1581 افراد کی جنرل پولیس ویری فکیشن اور 669 افراد کی مختلف اضلاع میں ویری فکیشن کی گئی۔ 69 گمشدگی، 45 کریمینل اور 34 بے وسیلہ افراد کی رپورٹس درج کی گئیں۔ میثاق سنٹرز پر خواتین، بزرگ اور معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات موجود ہیں۔