خدمات فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے: سہیل آفریدی

وزیر اعلی  خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا
پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا  ۔وزیر ا علی ا سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت رائٹ ٹو سروسز کمیشن کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔وزیر اعلی نے رائٹ ٹو سروسز اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمشنز کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ رائٹ ٹو سروسز کمیشن کا متعلقہ محکموں کے ساتھ ادارہ جاتی انضمام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔سہیل آفریدی نے اس مقصد کے لیے کمیشن کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے اور شہریوں کو کمشن کے تحت دستیاب خدمات سے باخبر رکھنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خدمات فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، مقررہ میں تاخیر سنگین جرم تصور کیا جائے اور انتظامی رکاوٹیں ختم کر کے شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے