پارکنگ آپریشن ونگ میں ہیرا پھیری کا انکشاف

پارکنگ سائٹسکو رجسٹرڈ کرنے کے باوجود اوورچارجنگ نہ رک سکی ،سائٹس پر پہلے سے ہی قبضہ تھا:جی ایم آپریشن 
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پارکنگ کمپنی کو نئی ملنے والی 41پارکنگ سائیٹس کا ماہانہ صرف 6ہزار جمع کروانے اور پارکنگ آپریشن ونگ میں لاکھوں روپے کا غبن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ 151پارکنگ سائٹس کی نشاندہی کی ،ڈی سی لاہور نے تمام سائٹس پارکنگ کمپنی کے حوالے کرنے کی ہدایت کیں، سی ای او پارکنگ کمپنی نے سائٹس کا قبضہ لینے کے لئے جنرل منیجر آپریشن کو ٹاسک سونپا، ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات نے غیر رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس کا قبضہ کمپنی کے حوالے کیا،جنرل مینجر اپریشن پارکنگ عمران رامے نے 41سائٹس کا قبضہ لیا ،151پارکنگ سائٹس میں سے 41سائٹس پارکنگ کمپنی کے حوالے کی گئیں۔ 41پارکنگ سائٹس سے روزانہ ٹوکن وصولی کی مد میں انے والے لاکھوں روپے کرپشن کی نذر ہو گئی۔غیر رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس کو رجسٹرڈ کرنے کے باوجود اوورچارجنگ نہ رک سکی، ذرائع کے مطابق پارکنگ کمپنی کے شعبہ فنانس میں صرف ماہانہ 6ہزار روپے جمع کرائے گئے ،41پارکنگ سائٹس کے کیشن لاکھوں روپے کی رقم غائب ہے اور پارکنگ کمپنی کے فنانس میں ان سائٹس سے ریکوری جمع نہ کرائی جا سکی ہے۔جنرل منیجر آپریشن عمران رامے نے بتایا کہ قبضے میں لی گئیں، پارکنگ سائٹس پر پہلے سے قبضہ تھا۔سائٹس کا قبضہ لینے کے بعد ریونیو نہیں لیا جاسکا۔