عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردیے
نئی دہلی (آئی این پی) بی جے پی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، 5فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے 24جنوری کو سوشل میڈیا ویبسائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردئیے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کر رہی ہے۔اروند کیچریوال نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسا گالی گلوچ پارٹی کے رہنما تقسیم کر رہے، بی جے پی کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ووٹ خریدنے میں مصروف ہے۔