ایک روپیہ جرمانے کو بھی ووچر کے ذریعے بینک میں جمع کر انے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر )کالجوں میں طلبہ کو ہونے والے جرمانوں میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ طلبہ کو ووچر جاری کرنے کے بجائے عملہ نقد پیسے لیکر اپنی جیبوں میں ڈالنے لگا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک روپے کے جرمانے کو بھی ووچر کے ذریعے بینک میں جمع کر انے کا حکم دے دیا۔ طلبہ کو مختلف خلاف ورزیوں پر کالجوں میں جرمانہ ہوتا ہے۔قوانین کے مطابق کسی بھی جرمانے کے لئے فائن ووچر جاری ہوتا ہے،عملہ طلبہ کو جرمانہ تو کر رہا مگر خزانے میں جمع نہیں کر ا رہا۔ ماہانہ لاکھوں روپے خزانے کو نقصان ہونے لگا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجوں کی انتظامیہ کو پابند کردیا ہے کہ ایک روپیہ جرمانہ حاصل کرنے کیلئے بھی ووچر جاری کیا جائے۔کسی کالج کا عملہ طلبہ سے کیش وصول نہیں کرے گا۔ خلاف ورزی کرنے والا خود بینک میں چالان جمع کر ائے گا۔