پارکنگ کمپنی:اوور چارجنگ میں ہیرا پھیری

3ارب ریونیو دینے والی پارکنگ سائٹس پر صرف 1ارب 79کروڑ جمع ،شکایات پر ایکشن لیا جائیگا:ڈی سی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور پارکنگ کمپنی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ،3ارب ریونیو دینے والی پارکنگ سائٹس پر ادھا ریونیو جمع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، فعال 182پارکنگ سائٹس سے سالانہ صرف 1ارب 79کروڑ جمع ہونیلگا ،1ارب 70 کروڑ کے کمپنی اخراجات جبکہ سالانہ صرف 8کروڑ 83لاکھ روپے ریونیو کمایا گیا۔ تفصیل کے مطابق پارکنگ کمپنی میں اوور چارجنگ کی مد میں مبینہ کرپشن عروج پر پہنچ گئی۔کمپنی کے6زون میں مجموعی طور پر 244 رجسٹرڈ سائٹس ہیں ۔182 آپریشنل ، نان آپریشنل 62 ہیں۔ آف سٹریٹ 7 جبکہ آن سٹریٹ 162 سائٹس ہیں۔پارکنگ سائٹس پر روزانہ 7ہزار 500 گاڑیوں ،21 ہزار بائیکس کے ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں۔ آن روڈ پارکنگز کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے اقدامات نہ کئے جا سکے،پلازوں اور دیگر آف روڈ پارکنگز کو کمپنی نہ چلاسکی۔ڈی سی موسیٰ رضا کا کہنا تھا اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے دسمبر میں پارکنگ کمپنی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے دورہ کیا لیکن تاحال اس کے بعد کوئی ایک اجلاس نہ سکا اور نہ ہی شہریوں کو اوورچارجنگ جیسے مسائل سے بچایا جا سکا۔