ایل ڈی اے : 8 افسروں کے تقرروتبادلے

محمد ابتسام ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز ہا ئوسنگ 10، سحرش احتشام ون ونڈو آپریشنز میں تعینات 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے کے 8 افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابتسام کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ ہا ئوسنگ 10 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سحرش احتشام کو ون ونڈو آپریشنز شفٹ ون ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ اعجاز کو ڈائریکٹوریٹ ہا ئوسنگ 11 میں تعینات کر دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹو آفیسر ٹو احمد علی اصغر کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر ون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ صدف سعید کو ہا ئوسنگ الیون ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کانفیڈنشل) عروہ اسلم کو ہا ئوسنگ 6 ، اسسٹنٹ رائے محمود حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیر احمد اعوان کو ڈائریکٹوریٹ ہا ئوسنگ تھری میں تعینات کر دیا گیا۔