9ایس پیز سمیت 12 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

محمد طاہر ایس پی صدر فیصل آباد ، احمد طلحہ کو ایس پی صدر پوٹھوہار تعینات 
عادل عمیر ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ ، خرم شہزاد سپیشل برانچ شیخوپورہ مقرر
لاہور ( کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے12پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ علی بن طارق کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد جبکہ عمارہ شیرازی کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد عبدالوہاب اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد طارق محبوب کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ محمد طاہر کو ایس پی صدر فیصل آباد جبکہ احمد طلحہ کو ایس پی صدر پوٹھوہار تعینات کیا گیا۔دیگر تبادلوں میں عادل عمیر کو ایس پی سکیورٹی ڈویڑن ہائی کورٹ لاہور، خرم شہزاد کو ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن اور فضل عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا۔فیاض احمد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زپی سی فاروق آباد اور آصف علی کو ڈی ایس پی دیپالپور اوکاڑہ تعینات کیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی کلرکوٹ بھکر نصراللہ خانکو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔