کاشف اعوان ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ون ، حمیرا شریف ڈائریکٹر کچی آبادیز تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے میں 10 افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان کو ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ون ،ڈائریکٹر ہا ئوسنگ تھری سمیرا علی خان کو ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ٹو ،تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال کو ڈائریکٹر ہا ئوسنگ تھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تھری طیب خان کو ڈائریکٹر ہا ئوسنگ فور ،ڈائریکٹر ہا ئوسنگ فور یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹر ہا ئوسنگ سیون ،ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ون کیپٹن (ر) احمد فراز کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ ،ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ٹو وسیم ظفر کو ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز سیکنڈ شفٹ،ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز شفٹ ٹو ریحان اطہر کو ڈائریکٹر انوائرنمنٹل کنٹرول ،ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ حمیرا شریف کو ڈائریکٹر کچی آبادیز اور ڈائریکٹر انوائرنمنٹل کنٹرول عبید اقبال کو ڈائریکٹر وی سی ایل ڈی اے سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔