10 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 10 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 10 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں ڈی ایس پی منظر شہنشاہ احمد کو ایس ڈی پی او صدر رحیم یار خان تعینات کردیا گیا ڈی ایس پی خالد محمود کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان کی خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا ڈی ایس پی شاہد محمود کو ایس ڈی او کھاریاں گجرات کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ترقی کے منظر عابد جاوید کو ایس ڈی پی او ہزاری جھنگ تعینات کیا گیا ڈی ایس پی سہیل ظفر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری راولپنڈی تعینات کردیا گیا ڈی ایس پی محمد وسیم فراز کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری راولپنڈی سے تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفیسر پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ڈی ایس پی عدنان بخاری ڈی ایس پی وہیڈکوارٹر سپیشل برانچ سے شیخوپورہ کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا محمد افضل لودھی ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پی ٹو راولپنڈی کو ایس ڈی پی او ایس ڈی ایس پی کہوٹاتعینات کردیا گیا محمد عابد ایس ڈی پی او کہوٹا سے تبدیل ہوکر ڈی ایس پی سکیورٹی وی وی آئی پیزٹو راولپنڈی تعینات جبکہ سید آصف علی گیلانی کو ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ فیصل آباد سے تبدیل جبکہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کردیا