پنجاب میں 11 افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 11 افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے۔گریڈ 20 کے افسر احسان بھٹہ کو ممبر پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔پروگرام ڈائیریکٹر پی آئی ایم یو فاروق رشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔فاروق رشید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔فاروق رشید 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس ٹریننگ پر جائیں گے۔ایڈیشنل پروگرام ڈائیریکٹر پی آئی ایم یو امتیاز شاہد کو پروگرام ڈائیریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ڈی جی پنجاب ہاوٓسنگ سیف انور کو ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم آفس ،ڈی جی سوشل ویلفئیر سکندر زیشان کا تبادلہ کر ڈی جی پنجاب ہاوٓسنگ تعینات کر دیا گیا۔سیکشن افسر لٹریسی محمد امان اللہ کی خدمات سیکرٹری سکلز ڈویلپمنٹ کے سپرد کردی گئیں۔ تقرری کے منتظر عمران ارشد کو سیکشن افسر وومن ڈویلپمنٹ ،تقرری کے منتظر خالد یوسف کو سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،منتظر محمد مظہر کو سیکشن افسر کارپوریٹو ڈیپارٹمنٹ ،پرائیویٹ سیکرٹری تجمل حسین کو سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،فرحان جمیل کو سیکشن افسر کوارڈنیشن ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کردیا گیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔