ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)ٹرین کی زد میں آکر 28سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ،لاوارث قراردیکر سپرد خاک کردیاگیا، غربی بائی پاس کے قریب مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ 28سالہ نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کیا ،جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔