33سالہ عرفان گل بہار کالونی میں حادثے کاشکا رہوا،خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں پر کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں 33سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق لیاقت آباد گل بہار کالونی میں33سالہ عرفان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 33سالہ عرفان کے نام سے ہوئی، خودکشی سمیت دیگر پہلوئوں پر کارروائی شروع کردی ہے۔