نوجوان کی شناخت 20 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ،لاش پولیس کے حوالے
قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین پتوکی ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک عبور کرنے والا نوجوان اچانک ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ریلوے پولیس کے حوالے کردی۔ ریلوے پولیس مصروف کارروائی ہے۔