ٹرین کی زد میں آکر 55 سالہ خاتون جاں بحق

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 117 بارہ ایل کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر 55 سالہ (ن) بی بی موقع پردم توڑگئی، ورثاء کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ تھی، پولیس تھانہ کسووال نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔