18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

 سیون آپ پھاٹک مکہ کالونی ریلوے لائنز کے قریب 18سالہ جمال ارشد ٹرین کی زد میں آکر  موقع پر چل بسا 
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ سیون آپ پھاٹک مکہ کالونی ریلوے لائنز کے قریب 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سیون آپ پھاٹک مکہ کالونی ریلوے لائنز کے قریب 18سالہ جمال ارشد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں 18سالہ جمال ارشدموقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی