4نامعلوم لاشوں سے تھرتھلی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق داتا دربار میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لاری اڈا میں 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا،سبزہ زار ٹوکے والی پلی کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملاشادمان میں شادمان مارکیٹ کے قریب سے 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی