سبزہ زار،فیکٹری ایریا،بھٹہ چوک سے ملنے والی لاشیں نشئیوں کی معلوم ہوتی ہیں ،شاہدرہ،کوٹ لکھپت میں 2افراد مردہ ملے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق سبزہ زار میں سکیم موڑ کے قریب فٹ پاتھ سے شہری کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی،فیکٹری ایریا میں شنگھائی پل کے نیچے سینامعلوم شخص کی لاش ہوئی چوکی نادرہ آباد میں بھٹہ چوک کے قریب سے25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہلاک ہونے والے تینوں افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں شاہدرہ میں کامران پارک سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی کوٹ لکھپت میں فیروز پور روڈ پر فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، سردست شناخت نہ ہوسکی پولیس نے کارروائی کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی