لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق فیکٹری ایریا میں جنرل ہسپتال کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملاغالب مارکیٹ کے علاقہ سے 70 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی شالیمار کے علاقہ سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی،علامہ اقبال ٹاؤن بے ہوشی حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیالاری اڈا مسافر خانہ کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی گلبرگ کے علاقہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی