40سالہ امدادنے خودکو گولی مار لی ، لٹکتی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ، سندر میں گھر سے بوسیدہ ڈیڈ باڈی ملی
لاہور(کرائم رپورٹر) خودکشی سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ایدھی ترجمان کے مطابق برکی چوکی پھلروان پیراگون سٹی میں 40 سالہ شخص نے خودکشی کرلی ۔40 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیامتوفی کی شناخت 40 سالہ امداد حسین کے نام سے ہوئی باٹا پور میں ٹیرا پل کے قریب 40 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی40 سالہ شخص کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی شناخت نہ ہو سکی واقعہ خودکشی ہیں یا قتل پولیس تحقیقات کر رہی ہینشتر کالونی روہی نالہ سے32 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، سندر میں کینال روڈ 50 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت 50 سالہ عامر صدیق کے نام سے ہوئی لاش 5 روز پرانی اور بوسیدہ ہیپولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام لاشوں کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ، پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔