ابھیشیک بچن کے کیریئر کی سب سے بہترین فلم کون سی؟

ابھیشیک بچن کے کیریئر کی سب سے بہترین فلم کون سی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی ورسٹائل سینئر اداکارہ شبانہ عظمی نے ابھیشیک بچن کی فلم "آئی وانٹ ٹو ٹاک" کی تعریف کی ہے اور اسے ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

 شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ابھیشیک بچن مرکزی کردار میں ہیں، جو حالیہ دنوں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اگرچہ باکس آفس پر فلم کی رفتار سست ہے، شائقین نے اس کو پسند کیا ہے۔شبانہ عظمی نے انسٹاگرام پر فلم کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ابھیشیک کی اداکاری کو دل کو چھونے والی اور مخلص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھیشیک بچن نے اس کردار کو مکمل طور پر اپنا لیا ہے اور اپنے ذاتی تجربات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسے بخوبی نبھایا ہے۔

فلم کی سراہنا صرف شبانہ عظمی تک محدود نہیں رہی، بلکہ ابھیشیک کے والد، بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بلاگ میں کہا کہ یہ فلم ناظرین کو خود کا حصہ بنا دیتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی اداکاری پر شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ابھیشیک صرف اداکار نہیں بلکہ فلم کے کردار ارجن سین ہیں۔"آئی وانٹ ٹو ٹاک" ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جس میں کینسر سے جنگ لڑنے والے ایک این آر آئی والد اور اس کی بیٹی کے پیچیدہ رشتہ کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں ابھیشیک بچن کے ساتھ احلیہ بمرو اور جانی لیور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔