بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے، جس کی وجہ دبئی میں ایک تقریب کے دوران ایشوریا کے نام سے "بچن" کا غائب ہونا ہے۔
بھارتی میڈیا میں ان خبروں کو شدت ملی کہ ایشوریا رائے نے اپنی سوشل میڈیا پروفائلز سے بھی "بچن" ہٹایا ہے۔تاہم، یہ افواہیں جلد ہی دم توڑ گئیں جب ایشوریا اور ابھیشیک کو ممبئی میں امبانی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ تقریب میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے، اور ان کی بیٹی بھی تقریب کا حصہ تھی، جس سے ان افواہوں کی تردید ہوتی ہے کہ ان کے درمیان کسی قسم کا تنازعہ ہے