ایشوریا رائے، ابھیشیک اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل، مداحوں کی خوشی

ایشوریا رائے، ابھیشیک اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل، مداحوں کی خوشی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف جوڑے، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن، کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن گزشتہ دنوں دونوں ایک ساتھ نظر آئے، جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 تقریباً ایک سال بعد ایشوریا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ دکھائی دیے، جس پر سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔بچن خاندان نے اپنے بیٹے آرادھیا بچن کے اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی، جس میں ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن اور امیتابھ بچن کو اسکول میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ تقریب دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں منعقد ہوئی تھی، جہاں آرادھیا بچن پڑھ رہی ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریا اور امیتابھ بچن بات کرتے ہوئے اسکول کی عمارت میں داخل ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں، وہ اسکول انتظامیہ کے ایک کارکن کے ساتھ ہنستے ہوئے بات چیت کرتے ہیں اور ایک ساتھ بیٹھ جاتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں ابھیشیک بچن کا ایشوریا کے لیے حفاظتی انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس میں انہوں نے اپنی بیوی کی حفاظت کرتے ہوئے اسکول کے ہال میں داخل ہونے میں مدد فراہم کی۔ اس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے اور کمنٹس سیکشن میں ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں نے خوشی اور سکون کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایشوریا رائے اور امیتابھ بچن کا ساتھ نظر آنا ایک سال بعد تھا، کیونکہ 2023 میں انہیں "دی آرچیز" کے پریمیئر کے دوران آخری بار اکٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔