27 ویں ترمیم: کون کون سی پارٹی حمایت کرے گی اور کون مخالفت؟

27 ویں ترمیم: کون کون سی پارٹی حمایت کرے گی اور کون مخالفت؟

اسلام آباد میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد، یہ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 وفاقی دارالحکومت میں اس حوالے سے سیاسی ہلچل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکمران اتحاد کو آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی واضح اکثریت حاصل ہے، کیونکہ اس کے پاس 236 ارکان ہیں، جبکہ مطلوبہ تعداد 224 ووٹ ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 125 ارکان، پیپلزپارٹی کے 74 ارکان، ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ ق کے 5، اور استحکام پاکستان پارٹی کے 4 ارکان اس ترمیم کے حق میں ہیں۔ اس کے علاوہ، مسلم لیگ ضیا کے 1، باپ پارٹی کے 1، اور 4 آزاد ارکان بھی ترمیم کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب، حکمران اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ترمیم کی منظوری کے بعد، یہ بل پارلیمنٹ سے قانون سازی کے مرحلے میں جائے گا۔