پروفیسر اسد اسلم اور پروفیسر تابندہ رانا کے ای ایم یو کے سنڈیکیٹ ممبر مقرر

لاہور(خصوصی رپورٹ)پروفیسر اسد اسلم اور پروفیسر تابندہ رانا کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا ممبرز مقرر کردیا گیا۔محکمہ سپیشلائزڈ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ آپتھمالوجسٹ پروفیسر اسد اسلم سمز بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ کے ای ایم یو کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور اسی طرح پروفیسر تابندہ رانا کے ای ایم یو میں گائناکالوجسٹ کے فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں۔