امریکہ کیساتھ سرحدیں بند نہیں کریں گے: صدر میکسیکو

میکسیکو سٹی(آئی  این پی )میکسیکو کی صدر کلاڈیا شئین بام نے کہا ہے  امریکہ کے ساتھ سرحدیں بند نہیں کی جائیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پڑوسی ملک میکسیکو کی صدر کلاڈیا شئین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد دونوں طرف کے بیانات میں مختلف موقف اختیار کیا گیا ہے۔