میکسیکو سٹی (آن لائن )میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے گلف آف میکسیکوکا نام تبدیل کرنے پر گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی صارفین کے لیے گوگل میپس پر گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کر کے گلف آف امریکا رکھ دیا گیا ہے.میکسیکن صدر کلاڈیا نے اس تبدیلی کو میکسیکو کی خودمختاری اور بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگرچہ امریکا اپنی ساحلی حدود میں نام تبدیل کر سکتا ہے لیکن پورے خلیج کا نام تبدیل کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوگل صرف امریکی حدود میں گلف آف امریکا کا نام استعمال کرے، جبکہ میکسیکو اور کیوبا کے علاقوں میں اصل نام گلف آف میکسیکوبرقرار رکھا جائے۔