پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں: چینی سفارتخانے کا پیغام

اسلام آباد(آئی این پی )  چینی سفارت خانے پاکستان کے پہلے خلا باز کے خلا میں جانے کے حوالے سے نے خصوصی پیغام  میں  پاک چین دوستی اور دونوں ممالک کے مشترکہ خلائی عزم کو اجاگر کیا ہے۔چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری پیغام کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں موسیقی کے ذریعے پاکستان اور چین کی دوستی، مشترکہ خوابوں اور خلائی تعاون کا خوبصورت اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان کے خلا باز ایک ہی خواب اور ایک ہی منزل کے ساتھی بن چکے ہیں، زبانوں اور پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ احساسات اور خوشیاں پاک چین دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں