اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل ایڈووکیٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی سرحدیں طاقت یا پریس کانفرنسوں سے تبدیل نہیں ہو سکتیں، انتظامی اکائیوں کے نام پر لسانی تقسیم دراصل وفاق کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ کراچی سے کشمور تک سندھ ایک وحدت ہے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اپنے ردعمل میں قادر مندوخیل نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر لگنے والے الزامات کا جواب دیں