صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو باضابطہ ‘‘خلیج امریکہ‘‘کا نام دیدیا،اعلامیہ پر دستخط کردئیے

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'خلیج میکسیکو' کو باضابطہ 'خلیج امریکا' کا نام دے دیا۔غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دئیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ اقدام سپر بال دیکھنے کے لیے دوران پرواز کیا جس کے بعد امریکی صدر کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔ جس پر  ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے