میکسیکو سٹی (آئی این پی)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینیام کیساتھ ایک نامعلوم شخص کی نازیبا حرکت، صدر نے مقدمہ درج کرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تاریخی مرکز ی علاقے میں پیش آیا، جب صدر کلاڈیا شینبام عوام سے ملاقات کرتے ہوئے نیشنل پیلس سے وزارتِ تعلیم تک پیدل جا رہی تھیں۔ راستے میں وہ لوگوں سے مصافحہ کر رہی تھیں کہ ایک شخص نے قریب آ کر ان کے ساتھ نازیبا حرکت کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر نئی بحث چھڑ گئی