پی سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست، حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی‘سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی گئی